• news

 نیسپاک:پانچ مما لک کو انجینئر نگ کنسلٹنسی خدمات فراہم کریگا 

 لاہور (سٹی رپورٹر) نیسپاک نے پاکستان، افغانستان، ایران، بھارت، نیپال، بھوٹان، بنگلہ دیش، سری لنکا سمیت دیگر ممالک میں کال آف کنٹریکٹ کی بنیاد پر انجینئرنگ اور ڈیزائن کی خدمات فراہم کرنے کے لئے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے لیے طویل مدتی معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔ یہ بات نیسپاک کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر مسعود نے گزشتہ روز میڈیا کو بتائی۔معاہدے کے تحت جن منصوبوں کے لیے خدمات فراہم کی جائیں گی ان میں ہسپتال، سکول،سڑکوں کی بحالی، عمارتوں کی بحالی، سیوریج اور نکاسی آب، پلوں، اور  سرکاری عمارتوں کی بحالی، چھوٹے پیمانے پر پن بجلی گھر، چھوٹے پیمانے پر شمسی توانائی کے پلانٹ شامل ہیں۔اس کے علاوہ کنویں، پانی کے کٹائوکی روک تھام، ، آبپاشی اور کیچمنٹ کنٹرول، ہیلتھ کلینک، طبی مراکز اور سمندری/ساحلی انفراسٹرکچرکے منصوبے شامل ہیں۔دریں اثنا، نیسپاک نے سٹریٹیجک گرین ریزرو-فوڈ ڈیپارٹمنٹ، خیبر پختونخواہ کے لیے انجینئرنگ کنسلٹنسی کی خدمات فراہم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) کے ساتھ ایک معاہدہ بھی کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن