فرنس آئل کی پیداوارمیں4.43فیصد کمی
اسلام آباد (اے پی پی)ملک میں فرنس آئل کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملک میں فرنس آئل کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر4.43 فیصد اورنومبرمیں ماہانہ بنیادوں پر18.66 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے نومبر2021ء تک کی مدت میں ملک میں 1,105,284000 لیٹرفرنس آئل کی پیداوارریکارڈ کی گی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4.43 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1,156,536000 لیٹرفرنس آئل کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔ نومبرکے مہینہ میں ملک میں 198,671000 لیٹرفرنس آئل کی پیداوارریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18.66 فیصدکم ہے، نومبر2020 ء میں ملک میں 1,156,536000 لیٹرفرنس آئل کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔