انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ : انگلینڈ جنوبی افریقہ کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا پاکستان ‘آسٹریلیا کوارٹرفائنل میں کل مد مقابل
لاہور(سپورٹس رپورٹر) انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ویسٹ انڈیز میں کھیلے جارہے ایونٹ میں جنوبی افریقن ٹیم 209رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ڈیوالڈ بریوس 97رنز بناکر نمایاں رہے ۔ ریحان احمد نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ انگلینڈ نے ہدف 4وکٹوںپرپورا کرلیا ۔مین آف دی میچ جیکب بیتھل 88رنز بناکر نمایاں رہے ۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کوارٹر فائنل کل کھیلا جائیگا۔