سینٹ اجلاس آج‘ ایجنڈا رات گئے جاری‘ سٹیٹ بنک ترمیمی بل پیش ہو گا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینٹ کا اجلاس آج صبح 10 بجکر 30 منٹ پر ہو گا۔ اجلاس کا ایجنڈا رات گئے جاری کیا گیا۔ ایجنڈے کے مطابق قومی اسمبلی سے منظور شدہ سٹیٹ بنک آف پاکستان ترمیمی بل سینٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین سٹیٹ بنک ترمیمی بل منظوری کیلئے پیش کریں گے۔ بل آئی ایم ایف کی شرائط اور سٹیٹ بنک کی خود مختاری سے متعلق ہے۔ سینیٹر افنان اﷲ کا کہنا ہے کہ رات ساڑھے 11 بجے حکومت سینٹ کا ایجنڈا دے رہی ہے۔ حکومت آج سٹیٹ بنک سے متعلق بل لا رہی ہے، اس طرح بل ایجنڈے میں ڈالنے پر ان کو شرم آنی چاہئے۔