• news

کویتی فوج میں خواتین کی بھرتی  کے لیے حجاب کی پابندی لازمی

کویت سٹی(اے پی پی)کویت میں وزارت دفاع نے فوج میں خواتین کی بھرتی کے لیے چھ شرائط بیان کی ہیں، سب سے اہم حجاب کی پابندی ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ عسکری شعبے میں خواتین کی بھرتی کا اعلان کیا ہے۔کویتی وزارت اوقاف کے ماتحت دارالافتا نے فوج میں بھرتی کے لیے شرعی نقطہ نظر پیش کیا تھا۔ اسی کو بنیاد بناکر وزارت دفاع نے فوج میں خواتین کی بھرتی کی چھ شرائط مقرر کی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن