نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس جعلی ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: اٹارنی جنرل
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کے معاملے پر شہباز شریف کیخلاف توہین عدالت مقصد نہیں ہے۔ مقصد عدالتی حکم پر عملدرآمد کرانا ہے۔ شہباز شریف سے درخواست کی ہے کہ میڈیکل رپورٹس سے متعلق تمام چیزوں کو مکمل کریں۔ ذاتی طور پر گرفتاریوں کیخلاف ہوں‘ لوگوں کی پگڑی نہیں اچھالنی چاہئیں۔ تمام شواہد مکمل کریں پھر عدالت جائیں۔ نامکمل ریفرنس سے رسوائی ہوتی ہے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کی رپورٹس جمع کرائی جائیں۔ چاہتے ہیں معاملہ کورٹ میں جائے بغیر حل ہو جائے۔ ایسے ثبوت نہیں جس کی بنیاد پر نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو جعلی کہہ سکیں۔ جس پر سب کا اتفاق ہو نیب چیئرمین اسے بنانا چاہئے۔