• news

مستقبل کی جنگوں میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ذہنی ، جسمانی تیاریاں ضروری : آرمی چیف 

 اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو ملتان گیریژن کا دورہ کیا اور سدرن کمانڈ وار گیمز کا مشاہدہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے شرکاء کی پیشہ ورانہ ذہانت اور کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے مستقبل کی جنگوں کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ذہنی اور جسمانی تیاری کی اہمیت پر زور دیا۔ قبل ازیں آمد پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

ای پیپر-دی نیشن