بلاول ہوش کے ناخن لیں، کراچی کا امن تباہ نہ کریں: نیئر مرتضیٰ لون
لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی مرکزی رہنما سابق ایم پی اے پارلیمانی سیکرٹری نیئر مرتضی لون نے کہاہے کہ بلاول زرداری ہوش کے ناخن لیں کراچی کا امن تباہ نہ کیا جائے، ایم کیو ایم کے کارکنان پر تشدد شرمناک عمل ہے جس کی پی ٹی آئی شدید مذمت کرتی ہے،پیپلزپارٹی نے سند ھ کو تبا ہ کردیا ہے ، مراد علی شاہ فوری استعفیٰ دیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے ویژن کیمطابق شہریوں کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں بھرپور ریلیف فراہم کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی وفاقی و تمام صوبائی حکومتیں تمام وسائل بروئے کار لارہی ہیں، حکومت علاقائی تعمیر وترقی اور عوام الناس کی فلاح وبہبود کیلئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے تا کہ عام آدمی کا معیار زندگی مزید بہتر ہو سکے۔