• news

نوجوان خود کو جدید تقاضوں کیساتھ ہم آہنگ کریں: شفیق اکبر 

لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین امارات گروپ اور سی ای او گرانہ ڈاٹ کام شفیق اکبر نے کہا کہ وطن عزیز کے بہتر مستقبل کیلئے نوجوان نسل کو جدید دور کے تقاضوں کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کرنا ہوگا۔وہ گرانہ ڈاٹ کام اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) پروفیشنل ڈویلپمنٹ سینٹر (پی ڈی سی) کے اشتراک سے منعقد کردہ ایس ٹی آئی آر گرینڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ سے خطاب کررہے تھے جہاں انہیں بطور چیف گیسٹ مدعو کیا گیا۔ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے شفیق اکبر نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل ملکی حالات کو بدلنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔پینل میں شریک دیگر افراد میں جیز کے چیف کمپلائینس آفیسر  سرور صلاح الدین، ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر ایس ای سی پی مسرت جبین، ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر پیج فجر رابعہ پاشا اور چیف ڈیجیٹل آفیسر عسکری بینک شہریار علی شاہ شامل تھے۔یاد رہے کہ اس ایونٹ کا مقصد کورونا وبا کے دور میں ایک بہتر کاروباری ماحول کیلئے آئیڈیاز پر اظہارِ خیال کرنا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن