• news

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کراچی سے گمشدہ بچے کو والدین تک پہنچا دیا 

لاہور(لیڈی رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کراچی کے گمشدہ بچے کو والدین تک پہنچادیا ہے۔ فیملی ٹریسنگ سیکشن نے گمشدہ بچے کے والدین کو روشنی ہیلپ لائن کراچی کی مدد سے کراچی میں تلاش کیا۔ اس حوالے سے چیئرپرسن چائڈلپروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا ہے کہ 11 سالہ عمر ریاض کراچی میں غلطی سے گاڑی میں بیٹھ کر لاہور میں پہنچ گیا تھا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے ایک ماہ کی کوششوں کے بعد روشنی ہیلپ لائن کراچی کی مدد سے بچے کے والدین کو کراچی میں تلاش کیا۔گمشدہ بچوں کو والدین تک پہنچانا ہماری ترجیح میں شامل ہے۔ گمشدہ بچے کے والدین نے اپنا لخت جگر واپس ملنے پر چیئرپرسن سارہ احمد اور عملہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن