• news

پاکستان سپر لیگ : 23 انگلش کرکٹرز شریک 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں 23 انگلش کرکٹرز شریک ہوں گے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز وہ ٹیم ہوگی جس میں انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے سب سے زیادہ 6 کھلاڑی شامل ہیں۔پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے سکواڈ میں پانچ پانچ انگلش کھلاڑی شامل ہیں جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم کی بات کریں تو اس میں4 انگلش کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈکی ٹیم میں 2 انگلش کھلاڑی جبکہ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کی ٹیم میں بھی ایک انگلش کرکٹر شامل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن