ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو تیسرے ٹی 20 میچ میں 20 رنز سے ہرا دیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو تیسرے ٹی 20 میچ میں 20 رنز سے شکست دیدی، روومین پاول مین آف دی میچ قرار دیئے گئے۔کنگسٹن اوول میں میزبان ٹیم نے 224 رنز بنائے۔ روومین پاول نے 53 گیندوں پر 10 چھکوں کی مدد سے107 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جوابی اننگز میں ویسٹ انڈیز بائولرز کے آگے انگلش بلے بازوں کی ایک نہ چلی، مہمان ٹیم نو وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز ہی بنا سکی۔میزبان ٹیم کو پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈکی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا ٹی 20 میچ 29 جنوری کو کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔