کرونا: نیوزی لینڈ ہوم کرکٹ شیڈول تبدیل کرنے پر مجبور
لاہور(سپورٹس رپورٹر) عالمی وباء کرونا وائرس کے باعث نیوزی لینڈ کرکٹ، ہوم کرکٹ شیڈول تبدیل کرنے پر مجبور ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ مینز اینڈ ویمنز کرکٹ سیریز کے میچز کم شہروں میں ہوں گے۔ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ کرائسٹ چرچ میں ہوں گے جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز نیپئر میں کھیلے جائیں گے۔ نیوزی لینڈ ٹیم ہالینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی اور ایک ون ڈے مائونٹ مینگنوئی میں کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کوئنز ٹائون میں ہو گی۔خیال رہے کہ حال ہی میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ آسٹریلیا ملتوی کردیا تھا، کرونا کی موجودہ صورتحال کے باعث دورہ ملتوی کیا گیا تھا۔نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ نے 24 جنوری سے 9 فروری تک آسٹریلیا کا دورہ کرنا تھا۔