پی ایس ایل:پشاور کے شعیب ملک،حسین طلعت نے کوئٹہ سے جیت چھین لی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ 7 کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے 191 رنز کا ہدف 19 اعشاریہ 4 اوورز میں 5 وکٹ پر حاصل کرلیا۔پشاور زلمی نے میچ 5 وکٹ سے 2 گیندوں قبل اپنے نام کرلیا۔پشاور زلمی کے کپتان شعیب ملک نے قائدانہ اننگز کھیلی اور 48 رنز کیساتھ ناٹ آئوٹ رہے جبکہ حسین طلعت نے 29 گیندوں پر 52 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر فتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منہ سے چھین لی۔پشاور زلمی کی طرف سے یاسر خان 30، ٹوم کوہلر 22، حیدر علی 19 اور شرفان رتھرفورڈ 10 رنز رنز بناکر پویلین لوٹے۔کوئٹہ کی ٹیم مجموعی طور پر 191 اور آخری 5 اوورز میں 44 رنز کا دفاع نہ کرسکی اور اسے پہلے ہی میچ میں شکست سے دوچار ہونا پڑا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے محمد نواز نے 3 جبکہ جیمز فاکنر اور نسیم شاہ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 4 وکٹوں پر 190 رنز بناکر مقابل پشاور زلمی کو 191 رنز کا ہدف دیا۔کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر نے پہلی وکٹ پر ساڑھے 15 اوورز میں 155رنز بنائے۔ احسن علی 46 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز کھیل کر عثمان قادر کا شکار بنے۔ ویل سمیڈ نے 97 رنز کی اننگز کھیلی۔ عثمان قادر اور ثمین گل نے 2، 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔ول سمیڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔