قطری تحفہ: صدر نے 10 کنگ ہیلی کاپٹر پاک بحریہ میں شامل کرنے کی منظوری دیدی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت نے پاک بحریہ میں دس قطری کنگ ہیلی کاپٹر شامل کرنے کی منظوری دیدی۔ اعلامیہ کے مطابق ہیلی کاپٹر پاکستان نیوی کے ایئر بورن فلیٹ میں شامل کئے گئے ہیں۔ صدر مملکت نے ہیلی کاپٹرز شامل کرنے کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق دس ہیلی کاپٹر قطر کی امیری ایئر فورس نے پاکستان نیوی کو تحفے میں دیئے ہیں۔