• news

10 جوانوں کی شہادت پر دل افسردہ:مریم نواز، حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرے: حمزہ


اسلام آباد، لاہور (نامہ نگار، نوائے وقت رپورٹ) مریم نواز نے کہا ہے کہ کیچ میں 10 فوجی جوانوں کی شہادت کا سن کر دل بہت افسردہ ہے۔ وطن کی محبت میں جان قربان کرنے والے بہادر جوانوں اور ان کے خاندانوں کو سلام ہے۔ اللہ شہداء کو جزا عطا فرمائے اور ان کے پیاروں کو صبر جمیل دے۔ حمزہ شہباز نے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز پر بزدلانہ حملہ قابل مذمت ہے۔ وطن عزیز کے تحفظ کی راہ میں جام شہادت نوش کرنے والے قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ ایسے بہادر سپوت پیدا کرنے والی مائیں سلام اور خراج عقیدت کی مستحق ہیں۔ ملکی سلامتی کے رکھوالوں کے خون سے سینچے اس چمن کی طرف کوئی میلی آنکھ نہیں اٹھ سکتی۔ دہشت گردی کی تازہ لہر قابل تشویش ہے۔ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر تندہی سے عمل کرے۔ ملک خراب امن و امان کی صورتحال کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن