• news

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے لٹر تک اضافے کا امکان  


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ملک میں اگلے ماہ کے آغاز پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 10 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن