دہشت گردی کی تازہ لہر زیادہ مہلک ،مقصد کامیابیاں ضائع کرنا:شہباز شریف
لاہور (این این آئی) شہباز شریف نے بلوچستان میں دہشت گرد حملے میں جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی تازہ لہر زیادہ مہلک ہے جس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف ہماری کامیابیوں کو ضائع کرنا ہے۔ قوم پوری قوت کے ساتھ اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہمیں ان کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے۔