• news

پیپلز پارٹی ملک توڑنے والی جماعت ہے : چوہدری مشتاق

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک پاکستان کے کارکن اور تحریک انصاف کے سینئر رہنماء چوہدری مشتاق احمد ور ک آف کلہ نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام پر لاٹھی چارج کر کے پیپلز پارٹی نے ایک مرتبہ پھر ملک توڑنے کی سازش کی ہے کراچی قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا شہر پاکستان کا اکنامک حب ہے اور تحریک پاکستان کی بنیاد کراچی سے شروع کی گئی تھی پیپلز پارٹی ملک توڑنے والی جماعت ہے اور زرداری ٹولے نے ملک بنانے والوں پر تشدد کیا کراچی پر پیپلزپارٹی اپنا غیر قانونی تسلط چاہتی ہیں کراچی کی آبادی میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے اس لئے اسے علیحدہ صوبہ بنانا ہوگا صحافیوں سے گفتگو کرتے چوہدری مشتاق ورک نے کہا کہ کراچی نے کبھی بھی پیپلزپارٹی کو ووٹ نہیں دیا پہلی مرتبہ عمران خان کو کراچی سے 14 سیٹیں ملی ہیں اب موجودہ حکومت کا کام ہے کہ وہ کراچی کے عوام کے حقوق کیلئے کام کریں۔

ای پیپر-دی نیشن