• news

جمعیت طلبہ نے ہمیشہ نوجوانوں کی تربیت کو اولیت دی :شاہد نوید

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی یوتھ ونگ کی طرف سے جمعیت طلبہ کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا تقریب کی صدارت جے آئی یوتھ کے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہد نوید ملک نے کی جبکہ مہمان خصوصی ضلعی امیر لاہور ذاکر اللہ مجاہد اور ناظم لاہور جمعیت طلبہ اسد قریشی تھے اس موقع پر ڈاکٹر رائے الطاف حسین کھرل، عطاء الرحمن شعبان، ابوذر، زید خان ، محمدرضوان، ملک عدنان، جمعیت طلبہ کی شوری کے ارکان ڈاکٹر معاذ سعید ، انجینئر عثمان غنی، حسان یونس ،حمزہ اصغر ، محمد اکمل ، صہیب گجر سمیت جمعیت طلبہ کے عہدیداروں اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی تقریب میں ’’سی لاہور‘‘ میں بہترین کارکردگی پر شیلڈیں دیں گئیں اس موقع پر خطاب کرتے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہد نوید ملک نے کہاکہ نوجوان ہمارا سرمایہ واثاثہ ہیں انکی تربیت اس نہج پر کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ انہیں دینی تعلیمات پرمکمل عبور اور دنیاوی معاملات میں قد آور بن کر خدمت کے عمل کو یقینی بنائیں جمعیت طلبہ نے ہمیشہ نوجوانوں کی تربیت کو اولیت دی ہے آج انہی ہونہار نے ملک کو پاک وطن کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن