بہترین معاشرے کیلئے قرآنی احکامات پر عمل ضروری : مولانا فضل الرحمن بن محمد
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی اہلحدیث فردوس پارک سنت نگر کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے خطبہ جمعہ کے دوران کہا کہ ہمارے خالق و مالک نے انسان کو پیدا فرمانے کے ساتھ ساتھ اسے زندگی گزارنے کے لیے مختلف نبیوں اور رسولوں کے ذریعے رہنمائی فرمائی جس میں اپنی عبادت اور بندگی کے ساتھ ساتھ آپس میں میل جول اور تعلقات کے لیے قواعد و ضوابط اور حدود مقرر کیں۔ یہ سب کچھ قرآن پاک کی شکل میں ہمارے پاس موجود ہے بس اس پر غور و فکر اور عمل کرنے کی ضرورت ہے اور اس کی عملی شکل نبی کریم کی حیات طیبہ جو 63سال پر محیط ہے میں ہر پہلو پر روشنی ڈالتی دکھائی دیتی ہے۔ ماضی گواہ ہے اسلام کی بعثت سے پہلے عالم عرب گمراہی میں غرق تھا۔ پھر چند سالوں میں ایک بہتری معاشرے کی تعمیر و تشکیل قرآن و سنت پر عمل سے ہوتی گئی جن پر عمل کی آج بھی سخت ضرورت ہے۔ جو ہم بھولتے جار رہے ہیں جس سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہونے کا امکان ہے۔ ہماری بہت سی اچھی باتیں غیروں نے اپنا لی ہیں اور وہ ترقی کرتے جارہے ہیں۔