• news

ڈکیتی کی وارداتوں سے عوام خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے:عرفان چاند

گکھڑمنڈی(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما ممبر کنٹونمنٹ بورڈ عرفان چاند بٹ نے راہوالی جی ٹی روڈ اور ملحقہ گلیوں اور بازاروں میں آئے روز مسلسل ہونے والی ڈکیتی کی وارداتوں اور ملزموں کو گرفتار نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سی پی او گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ راہوالی کے عوام 2ماہ سے بلا ناغہ ہونے والی ڈکیتی کی سنگین وارداتوں کی وجہ سے خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے ہیں جبکہ کاروباری حضرات اپنی دوکانیں اور ہوٹل سرِشام بند کرنے پر مجبور ہورہے ہیں کیوں کہ ڈاکوئوں کے گینگ جو جدید اسلحہ سے مسلح ہوتے ہیں آئے روز وارداتیں کرکے لوگوں کو جمع پونجی سے محروم کرنے کے علاوہ فائرنگ کرکے زخمی کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے جس کی وجہ سے عوام کی راتوں کی نیندیں اور دن کا چین حرام ہوچکا ہے جبکہ تھانہ کینٹ پولیس ملزموں کو گرفتار کرنے اور وارداتوں کو روکنے میں ناکام ہوچکی ہے ضروری ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس کی طرف سے گشت کے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن