• news

 انٹرمیڈیٹ سال 2022ء کے داخلوں کیلئے شیڈول جاری 

لاہور(لیڈی رپورٹر)لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سال 2022ء کے داخلوں کیلئے شیڈول جاری کردیا۔لاہور میں انٹرمیڈیٹ کے امتحان کا آغاز 18 جون 2022 سے ہوگا۔داخلے یکم مارچ سے وصول کیے جائیں گے۔31 مارچ تک سنگل فیس ، 18 اپریل تک ڈبل فیس اور 26 اپریل تک ٹرپل فیس کے ساتھ داخلے وصول ہوں گے۔بورڈ حکام کا کہناہے کہ 26 اپریل کے بعد کسی طالبعلم سے داخلہ وصول نہیں کیا جائے گا۔لاہور میں انٹرمیڈیٹ کے امتحان کا آغاز 18 جون 2022 سے ہوگا۔واضح رہے کہ قبل ازیں لاہور بورڈ کی جانب سے میٹرک کے امتحان سے کاشیڈول جاری کیا گیاتھا۔ میٹرک کے امتحان کا آغاز 10 مئی سے ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن