افغانستان کے لیے ترک ٹرین 748 ٹن انسانی امداد لے کر روانہ
استنبول (اے پی پی) ترکی کی ٹرین افغانستان کے لیے 748 ٹن انسانی امداد لے کر روانہ ہوگئی۔ 47 بوگیوں پر مشتمل ایک ٹرین 748 ٹن انسانی امداد لے کر ترکی کے دارالحکومت انقرہ سے افغانستان کے لیے روانہ ہوئی۔ ترکی کے وزیر ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عادل کریس میلوگلو نے انقرہ میں اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں کہا کہ یہ ٹرین ایران اور ترکمانستان کے راستے افغانستان پہنچے گی۔ یہ امدادی سامان خوراک، کپڑے، کمبل اور صحت کی دیکھ بھال کا سامان 11 امدادی تنظیموں نے ترکی کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ پریذیڈنسی کے تعاون سے جمع کیا گیا ہے۔
افغانستان/امداد