• news

نئی سہولت: عمرہ زائرین ایپ سے کمرہ‘ ٹرانسپورٹ بک کرا سکیں گے 

ریاض (این این آئی) سعودی حکومت نے عمرہ کے لیے آنے والے خوش قسمت افراد کی آسانی کے لیے ایک نیا اقدام اٹھایا ہے جس کی مدد سے معتمرین ہوٹل کا کمرہ بک کرانے اور ٹرانسپورٹ سمیت کئی سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے اعتمرنا ایپ کے ذریعے ہوٹل میں کمرہ بک کرانے اور زیارات مقدسہ کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قبل ازیں اس ایپ سے صرف عمرہ ویزہ اور خانہ کعبہ و مسجد نبوی ؐ میں جگہ کی تصدیق کی جا سکتی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن