پب جی پر پابندی لگوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور ( اپنے نامہ نگار سے )آن لائن گیم پب جی پر پابندی عائد کروانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔شہری تنویر احمد نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست میں مئوقف اختیار کیا کہ پاکستان میں پب جی گیم کے منفی اثرات سے کئی ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ لاہور میں پب جی کے استعمال سے 14 سالہ لڑکے نے اپنی ماں اور بہن بھائیوں کو قتل کیا۔ پب جی کے استعمال سے نواجوان نسل کی ذہنی صحت اور زندگی کو شدید خطرات لاحق ہورہے ہیں۔ پاکستان میں آن لائن کو ریگولیٹ کرنے کے لیے کوئی قانون موجود نہیں ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ گیم پب جی پر فوری پابندی عائد کرنے کا حکم دے۔