بلدیاتی بل کی جلد تیاری کا ٹاسک وزیراعلیٰ نے قائمہ کمیٹی کا اجلاس کل بلا لیا
لاہور(نیوز رپورٹر) وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی بل کی جلد منظوری کا ٹاسک دے دیا، جس کیلئے صوبائی حکومت نے فوری لائحہ عمل اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلدیاتی بل کی جلد منظوری کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فوری لائحہ عمل اختیار کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مشاورت کے لئے قائمہ کمیٹی برائے بلدیات کا اجلاس بھی منگل کے روز بلا لیا ہے۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے پہلے وزیراعلیٰ اور راجہ بشارت لائحہ عمل طے کریں گے۔ قائمہ کمیٹی سے بل منظور ہوتے ہی پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔ ایوان سے ترجیحی طورپر لوکل باڈیز بل پاس کروایا جائے گا۔