• news

وزیر قانون پنجاب کا اپنے حلقہ میں ہفت روزہ صحت کارڈ آگاہی مہم کا آغاز

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ نے اپنے حلقہ میں ہفت روزہ صحت کارڈ آگاہی مہم کا آغاز کردیا۔انہوں نے کلمہ چوک میں قائم کردہ آگاہی کیمپ میں جاکر باقاعدہ  مہم کا افتتاح کیا۔محمد بشارت راجہ نے آگاہی کیمپ میں آنے والے شہریوں کو صحت کارڈ کے استعمال کے بارے میں معاونت فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ حلقہ کے اہم مقامات پر 10 آگاہی کیمپ قائم کردیے گئے ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد شہریوں کو صحت کارڈ کے بارے معلومات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے عوام کو صحت کے حوالے دی جانے والی سہولیات کے بارے میں ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ اس ہفت روزہ  مہم کے دوران مساجد میں اعلانات اور عوامی  نمائندوں کے ذریعے شہریوں کو آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری 8500پراپنا شناختی کارڈ نمبرایس ایم ایس کر کے اپنے صحت کارڈ کے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں صوبائی وزیر نے کہا کہراولپنڈی کے مستقل رہائشیوں کو صحت کی سہولت فراہم کرنے پر وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے مشکور ہیں۔محمد بشارت راجہ نے کہا کہ صحت عامہ کے انقلابی اقدامات کے ثمرات عوام کو پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
وزیر قانون

ای پیپر-دی نیشن