پنشنرز کو بہترین سہولیات کی فراہمی اکائونٹنٹ جنرل پنجاب کا عزم
لاہور (نیوز رپورٹر)پنجاب حکومت کے پنشنرز کو بہترین سہولیات کی فراہمی اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کا عزم ہے۔ اسی سلسلہ میں اے جی آفس میں پنشن سہولت مرکز کا چند ماہ پہلے افتتاح کیاگیا۔ پنشنرز کے دیرینہ مطالبے ’’پنشن کارڈ‘‘ کے اجراء کو تسلیم کرتے ہوئے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کے دفتر میں یکم فروری کو کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس، پنشنرز کے پہلے گروپ میں پنشنرز کارڈ تقسیم کریں گے ۔