موجودہ دور حکومت میں عوام دو وقت کی روٹی کو ترس کر رہ گئے: احد منیر گجر
لاہور(سپیشل رپورٹر)نائب صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہور چودھر ی احد منیر گجر ایڈوکیٹ نے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اشیائے ضروریہ اور بنیادی اشیاء خورونوش جیسے آٹا، گھی ، سبزیوں اور دالوں کی قیمتوں میں اس حد تک اضافہ کر دیا گیا ہے کہ لوگ دو وقت کے کھانے کیلئے بھی پریشان ہیں۔ بھوک اور بے بسی نے غریب عوام کو فاقوں مرنے پر مجبور کردیاہے، اس حکومت میں عوام دو وقت کی روٹی کوترس کررہ گئے ہیں۔