iیمن تنازعہ میں جنوری 2020 تا مئی 2021 دو ہزار جنگجو بچے ہلاک ہو ئے: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ(اے پی پی)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کی طرف سے بھرتی کیے گئے تقریبا ً2 ہزار نوعمر بچے جنوری2020 سے مئی 2021 کے دوران جھڑپوںمیں ہلاک ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں ماہرین کی پیش کردہ رپورٹ کے مطابق حوثی باغی مساجد اور سکولوں میں اپنے نظریات کا پرچار کرتے ہوئے ان نوجوان طالب علموں کو جنگ میں شمولیت کے لیے اکساتے تھے۔
اقوام متحدہ