پاکستان جاگو تحریک کے زیر اہتمام اردو نفاذ ریلی ، قیوم نظامی و دیگر شریک
لاہور (سپیشل رپورٹر) پاکستان جاگو تحریک کے بانی قیوم نظامی نے صدر پنجاب محمد زبیر شیخ ، صدر لاہور طیب احمد ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب آغا مبین ، مرکزی نائب صدرشعبہ خواتین فاطمہ قمر ، محمد آصف اور عصمت اللہ بلوچ کے ہمراہ قومی زبان تحریک کی نفاذ اردو ریلی میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بانی تحریک نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جواد ایس خواجہ کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اردو زبان کو نافذ کرنے کا تاریخ ساز فیصلہ دیا۔ جاگوتحریک کے عہدیداران نے پاکستان کی جماعتوں اور تنظیموں کو دعوت دی کہ وہ انگریزوں کے نظام کی تبدیلی کیلئے جاگو متحدہ محاذ سے اشتراک کریں۔ ریلی میں جماعت اسلامی کے فرید پراچہ ، راجہ محمد اکرم اور سمیعہ راحیل قاضی بھی شریک ہوئے۔