• news

اسلامی نظام کے بغیر بحرانوں کا خاتمہ ممکن نہیں: قاری اعظم حسین 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام س پنجاب کے امیر عبدالقدوس نقشبندی ناظم اعلیٰ قاری اعظم حسین نے کہاکہ اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کے بغیر ملک سے معاشی،معاشرتی اور سیا سی بحرانوں کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔ ملک میںایک مرتبہ پھر بدامنی کے ذریعے حالات خراب کر نے کی کوشش کی جارہی ہے ،ملک کے خلاف ان سازشوں کا راستہ اتحاد امت کے ذریعے ہی روکا جا سکتا ہے جے یو آئی س نے ہمیشہ اتحاد امت کے لئے اپنا کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرتی رہے گی،جے یو آئی  پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ہر صورت حصہ لے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی لاہور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع ناظم اعلی مولانا ایوب خان ، مولانا محمد طیب عثمانی مولانا صلاح الدین ایوبی مولانا علی شاہ قاری واحد بخش غلام اکبر رحمت اللہ لاشاری مولانا پیر اکبر ساقی مولانا اشرف منصوری مولانا اشرف اٹھوال مولانا شبیر احمد عثمانی پیر یوسف بخاری مولانا رمضان علوی ودیگربھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن