ایمبولینس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ، بیٹی ، بیوی زخمی
لاہور(نامہ نگار)فیکٹری ایریا کے علاقے والٹن روڑپرتیز رفتار ایمبولینس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 35سالہ شخص ہلاک جبکہ اس کی بیٹی اور بیوی زخمی ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق والٹن روڑپرتیز رفتار ایمبولینس کی ٹکر سے کاہنہ کا رہائشی موٹر سائیکل سوار 35سالہ وقاص طارق ہلاک جبکہ اس کی 4سالہ بیٹی آیت وقاص اور بیوی کرن بی بی زخمی ہوگئی ہیں۔ٹریفک پولیس حکام کے مطابق بریکیں فیل ہونے پر ڈرائیور نے ایمبولینس ایک موٹرسائیکل پر چڑھا دہ اور موٹرسائیکل کو گھسٹتے ہوئے ایمبولینس ایک دکان میں گھس گئی،جس سے موٹرسائیکل سوار 35 سالہ وقاص طارق ہلاک جبکہ اس کی بیٹی آیت وقاص اور بیوی زخمی ہوگئی ہے۔ زخمی ماں ،بیٹی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیاگیا ہے۔پولیس نے ایمبولینس ڈرائیورمحمد صفی اللہ کو گرفتار کرلیا ہ۔