فیروزوالہ:کاغذفیکٹری میںآتشزدگی سے3 کروڑکا خام مال جل گیا
فیروزوالہ (نامہ نگار) آتشزدگی کے 2 واقعات میں تیار شدہ مال جل کر راکھ ہو گیا۔ لاہور روڈ کی آبادی منصور آباد کے قریب واقع کاغذ ساز فیکٹری میں آتشزدگی کے دوران پڑا ہوا تیار شدہ کاغذ اور خام مال جس کی مجموعی مالیت کا اندازہ اڑھائی تا 3 کروڑ روپے لگایا گیا ہے جل کر راکھ ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ فیکٹری حافظ مدثر مصطفی خان کی ملکیت ہے جس کے باہر لگے ہوئے بجلی کے ٹرانسفارمر کو علی الصبح آگ لگ گئی جس نے آناً فاناً پھیل کر کاغذساز فیکٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو کی ٹیموں نے کئی گھنٹوں کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پایا۔ جی ٹی روڈ پر سرکٹ شارٹ ہو جانے کے باعث سکریپ کے مال میں اچانک آگ گئی جس کے نتیجہ میں پڑا ہوا مال جل گیا جس کی مالیت ہزاروں روپے بیان کی گئی ہے۔