پتنگ کی ڈور سے مرنے والے وزیر اعلیٰ کے نوٹس پر زندہ نہیں ہو سکتے:سلیم زاہد
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ رنگ برنگی پتنگوں سے آسمان اٹا رہا۔ چھتوں پر سات آٹھ سال کے بچوں سے لیکر بڑی عمر کے لو گ بھی ہندوانہ رسم سے محظوظ ہوتے رہے۔ بو کاٹا کا شور جاری رہا۔ خواتین دھوپ میں گھریلو کام اور بچوں کی دیکھ بھا ل کی بجائے نیچے گھروں میں دبک کر بیٹھی رہیں۔ ڈور سے مرنے والے وزیر اعلیٰ کے نوٹس سے زندہ نہیں ہو سکتے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین ڈویژنل امن کمیٹی قاری محمد سلیم زاہد نے اپنے بیان میں کیا ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت نوٹس نوٹس کمیٹی کمیٹی کھیلنے کی بجائے شہریوں کی جان بچانے کے لیے سخت قانونی اقدامات کرے۔ پولیس مختلف گلیوں میں گھومتی رہی مگر چھتوں پر بے خوف بڑی عمر کے کھلنڈرے اور کم سن بچے پتنگ بازی کرتے رہے۔ والدین اولاد پر خصوصی توجہ دیں۔ پب چی اور آئس نشہ کرنے والے نے اپنی والدہ، دوبہنوں اور بھائی کو قتل کر دیا۔ جو ہمارے لیے عبرت ہے۔ یہ معاشر ہ میں ناسور کی طرح پھیل رہا ہے ۔ پتنگ بازی ، قبہ خانے اور منشیات فروشی ، جوئے کے خلاف عوام الناس تھانوں کی بجائے سیکورٹی برانچ سی پی او آفس کے نمبر 9200618 055.پر اطلاع کرکے انسانی جانوں کو بچانے اور جرائم کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔