• news

عمران خان کے دورہ چین کے دوررس نتائج ملیں گے: خالد سلیمان

گکھڑمنڈی(نامہ نگار) پاکستان انصاف کے راہنمائوں سابق وائس چیئرمین بلدیہ گکھڑ چوہدری خالد سلیمان اور سابق تحصیل صدر چوہدری اصغر وڑائچ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ہمسائیہ دوست ملک چین کے دورہ سے ملکی معیشت اور ترقی کے لیے دوررس نتائج ملیں گے کیوں کہ چین اس وقت پوری دنیا میں ترقی یافتہ واحد ملک ہے جس سے پاکستان اور اسکے عوام کے دوستانہ تعلقات مثالی ہیں اور چین کی قیادت بھی پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک دیکھنا چاہتی ہے ،وزیراعظم عمران خان ہمسایہ دوست ملک چین کے دورہ پر ملک میں نئی انویسٹمنٹ اور پہلے سے جاری ترقیاتی منصوبوں کو تیز کرنے جس میں سی پیک جیسا میگا پراجیکٹ شامل ہے کی تعمیرکی رفتار کر تیز کرکے اس سے ملنے والے ثمرات سے قوم و ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے نئی راہیں کھولنا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم نے چین کے دورہ کو اولیت دی ہے جس سے دونوں ہمسایہ ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن