• news

ہمیں نماز کی پابندی اور آخرت کی تیاری کیلئے سوچنا ہو گا: اظہر عطاری

علی پورچٹھہ(نامہ نگار ) دعوتِ اسلامی کے حلقہ علی پورچٹھہ کے زیر اہتمام اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری  کہا کہ دعوتِ اسلامی نے دین کی خدمت اور عملی طور پر دینی کاموں میں حصہ لینے کا درس دیا، ہمیں نماز کی پابندی اور آخرت کی تیاری کیلئے سوچنا ہو گا، نیکی کی دعوت عام کرنے اور اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بتائے ہوئے راستوں پر چلنا زندگی کا مقصد بنانا ہو گا، اس موقع پر عظیم علمی و روحانی شخصیت امیر اہلسنت بانی دعوتِ اسلامی محمد الیاس قادری نے براہ راست مدنی مذاکرہ میں سوالات کے جوابات دیئے تقریب میں شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی  اختتام کے موقعہ پر ملکی سلامتی کے لیئے دعا کرائی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن