کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہے:خان کلیم اللہ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رہنما اور امیدوار پی پی 58خان کلیم اللہ خان نے کہاہے کہکرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہے اپوزیشن جماعتوں کے پاس صرف انتشار کی سیاست کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں، سینیٹ میںایک اور شکست اپوزیشن کے لئے نوشتہ دیوار ہے،اپوزیشن کو سینیٹ میں شرمندگی او رمایوسی کا سامنا کرنا پڑا،شکست کے بعد اپوزیشن نے احتجاج کر کے غیر جمہوری طرز عمل کامظاہرہ کیا، اپوزیشن کا واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے،اس شکست کے بعد متحدہ اپوزیشن کی اصلیت قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں، عوام جانتے ہیں کہ ماضی میں انہی جماعتوں نے معیشت کو تباہ و برباد کیا،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ۔ انہوں نے کہا کہکورونا پر منفی سیاست کرنے والوں کو اب انتشار کی سیاست سے توبہ کرلینی چاہیے انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین صبر کے ساتھ عام انتخابات کا انتظار کریں۔