• news

ٹی ایل پی ہر قدم پر شیخوپورہ کے شہریوں کیساتھ کھڑی ہے: توصیف امجد

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)تحریک لبیک حلقہ پی پی 140 کے امیر انجینئر محمد توصیف امجد نقشبندی نے کہاہے کہ تحریک لبیک پاکستان ہر قدم پر شیخوپورہ کے شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے محلہ رحمان پورہ میں تحریک لبیک پاکستان شیخوپورہ کی جانب سے رضا کارانہ طور پر سیوریج سسٹم کی بحالی کے لیے کام عوامی خدمت کے جذبہ کے علاوہ کچھ نہیںشیخوپورہ کے گلی محلوںمیںگندگی کے انبار اور سیوریج سسٹم کی بندش کی وجہ سے مسائل عوام کا مقدر بن کر رہ گئے ہیںجب بھی حکومتی پارٹی کے علاوہ کوئی بھی سیاسی وسماجی تنظیمیں اپنی مددآپ کے تحت کام شروع کرتی ہیں توساتھ ہی انتظامیہ بھی خواب خرگوش سے بیدار ہوکر وہاںپہنچ کر ’’نمبربازی ‘‘ شروع کردیتی ہے عوام مسائل کے حل کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں تحریک لبیک پاکستان دین کیساتھ ساتھ دنیاوی کاموںمیں بھی انشاء اللہ سب سے آگے ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے محلہ رحمن پورہ کے دورہ کے موقع پر صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحریک لبیک پاکستان PP140 الیکشن سیل کے ناظم نوید احمد, حاجی شہزاد،وقاص بٹ،عمران نقشبندی،محمد احسان باجوہ،محمد آصف سرویا،غلام نبی،حافظ محمد عثمان اور محمد مبشر بھی موجود تھے انجینئر محمد توصیف امجد نقشبندی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے کلین اینڈ گرین پروگرام کے کھوکھلے نعرے شیخوپورہ میں دم توڑ چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن