• news

درجہ اول گھی‘ آئل کے نرخوں میں  10 سے 28 روپے تک اضافہ چائے کے نرخ   بھی بڑھ گئے


لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں گھی اور آئل بنانے والی کمپنیوں نے درجہ اول اور دوم کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں 10رو پے سے 28روپے تک اضافہ کر دیا جبکہ چائے بنانے والی کمپنیوں  نے چائے کی قیمتوں میں 10روپے سے 20روپے تک اضافہ کر دیا ہے۔ درجہ اول آئل کی قیمت 10روپے اضافے سے 419روپے جبکہ پانچ کلو پیٹی 50روپے اضافے سے 2095روپے، درجہ اول گھی کی قیمت 10روپے اضافے سے 415 روپے فی کلو جبکہ پانچ کلو کی پیٹی کی قیمت 50 روپے اضافے سے 2075روپے کی ہو گئی۔ درجہ دوم گھی کی فی کلو قیمت24روپے اضافے سے 374روپے جبکہ 12کلو کی پیٹی کی قیمت 288روپے اضافے سے 4488روپے جبکہ درجہ دوم آئل کی قیمت28روپے اضافے سے 386روپے فی لیٹر جبکہ 12کلو کی پیٹی 332روپے اضافے سے 4632روپے ہو گئی۔ چائے بنانے والی کمپنیوں نے 95گرا م چائے کا پیکٹ 10روپے اضافے سے130روپے،190گرام کی قیمت 20روپے اضافے سے 250روپے، ایک دوسری کمپنی کی 95گرام کی قیمت 10روپے اضافے سے 140روپے جبکہ 190گرام کی قیمت میں 20روپے اضافے سے 270روپے ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق چائے کی فی کلو قیمت میں مجموعی طور پر 100روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن