• news

ایجوکیشن کونسل کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے: پرویز الٰہی 


 لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان ایجوکیشن کونسل کے صدر میاں عمران مسعود سابق صوبائی وزیر تعلیم کی سربراہی میں وفد نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ میاں عمران مسعود نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو پرائیویٹ سکولوں کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔ اس موقع پر سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ معیاری تعلیم وطن کے ہر بچے کا حق ہے۔ شرح خواندگی میں اضافے اور معیاری تعلیم کے حصول کے خواب کو پورا کرنے کیلئے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو مل کر کام کرنا چاہئے۔ پاکستان ایجوکیشن کونسل کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ میاں عمران مسعود نے چودھری پرویزالٰہی دور کے تعلیمی منصوبوں باالخصوص ’’پڑھا لکھا پنجاب‘‘ کو خراج تحسین پیش کیا۔

ای پیپر-دی نیشن