عوام حکمرانوں کو مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں:طارق محمود ڈوگر
جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) پی پی 137 کے سینئر نائب صدر و سابق ممبر ضلع کونسل طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو اب الزام تراشی کی سیاست کے ذریعے عوام کی توجہ درپیش مسائل سے ہٹانے کی کوششیں کرنے کی بجائے اقتدار سے از خود الگ ہو جانا چاہئے کیونکہ عوام کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہوچکا ہے اور وہ موجودہ نااہل حکمرانوں کو مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں، اپنے ایک بیان میں حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا کہ نواز لیگ نے اپنے دور اقتدار میں ملکی معیشت کی سمت درست کی، بجلی بحران کاخاتمہ کیا، امن و امان کی فضاء بہتر کی اور دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر کرنے سمیت بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دیا، حکمرانوں کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، ملک کو کنگال کرنے میں ان نااہل حکمرانوں نے کوئی کسر نہ چھوڑی ہے ان کی ساری توجہ فقط انتقامی سیاسی کارروائیوں پر مرکوز ہے ان کی نالائقی اور غلط پالیسیوں کے باعث ملک و قوم کو ہر طرف سے مسائل اور بحرانوں کا سامنا ہے۔