• news

ڈیورنڈ لائن معاملہ پاکستان سے مشاورت کیلئے کمیٹی قائم


کابل (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد نے وزارت صنعت و تجارت افغانستان کے حکام سے ملاقات کی۔ افغان وزیر صنعت نور الدین عزیز نے پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔ پاکستانی وفد کی سربراہی مشیر قومی سلامتی معید یوسف کر رہے ہیں۔ افغان حکومت کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں نور الدین عزیزی نے کہا کہ دوطرفہ تعاون سے دونوں ممالک میں تجارت ترقی کر سکتی ہے۔ معید یوسف نے پاکستان‘ افغان تاجروں کے مسائل کے حل کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے نجی شعبے کے نمائندوں کے مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔ دونوں ممالک کے وفود نے تجارت کے فروغ اور ٹرانزٹ کیلئے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ادھر افغانستان کے نائب عبوری وزیراعظم مولوی عبدالسلام حنفی کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اعلامیہ کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں افغان وزیر صنعت و تجارت‘ وزیر ہوا بازی‘ وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی۔ افغان کمیٹی ڈیورنڈ لائن کے معاملے پر پاکستان سے مشاورت کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن