صاف پانی کیس‘ شہبا ز شریف کی ایمانداری ثابت ہو گئی: مریم اورنگزیب
لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی عوامی خدمت اور ایمانداری قانون اور عوام کی عدالت میں ایک بار پھر ثابت ہوئی۔ ٹوئٹر پرا پنے بیان میںمریم اورنگزیب نے کہاکہ صاف پانی کیس میں ثابت ہوا کہ سب سے کم بولی دینے والی کمپنی سے بھی 20 کروڑ روپے کم کرائے گئے۔ لہٰذا اس کیس میں کرپشن ہونے کا تمام عمرانی افسانہ سراسر جھوٹ اور سیاسی انتقام ثابت ہوا۔ قمرالاسلام اور تمام بری ہونے والوں کو مبارک ہو۔