• news

نائیجیریا میں  نامعلوم مسلح افراد  کا  حملہ، 11 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

ابوجا  (اے پی پی)نائیجیریا کی شمالی ریاست کدونا میں نامعلوم مسلح افراد   نے حملہ کر کے 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی   کر دیا ہے۔چینی خبر رساں ادارے نے نائیجیریا  کے داخلی سلامتی اور امور داخلہ  کے کمشنرسیموئیل اروان کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز  نامعلوم مسلح افراد نے زنگو کٹاف  علاقے کے ایک گاں پر حملہ کر دیا جس کے نیتجے میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی  ہو گئے   ہیں۔   حملے کے دوران مسلح افراد نے تیس گھروں کو  بھی آگ لگا دی ۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں نے زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کرا دیا ہے  اور  سکیورٹی فورسز کی جانب سے  تلاش اور بچا کی کارروائیاںسمیت حملہ آوروں  کی  تلاش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن