• news

دعا منگی کیس‘ گرفتار اہلکار مجرمانہ غفلت کے مرتکب قرار

کراچی (این این آئی) تفتیشی حکام نے دعا منگی اغوا کے اہم ملزم زوہیب قریشی کی پولیس حراست سے فرار کے معاملے میں گرفتار اہلکاروں کو مجرمانہ غفلت کا مرتکب قرار دے دیا ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق گرفتار کورٹ پولیس کے اہلکاروں سے تفتیش کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ گرفتار اہلکاروں کے ماضی میں بھی رشوت لے کر ملزم کو شاپنگ سینٹرز سمیت دیگر مقامات پر لے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ مختلف علاقوں میں چھاپا مار کارروائیوں کے باوجود ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن