• news

جوہری مذاکرات‘ اہم مسائل پر اختلافات برقرار ہیں: ایران

تہران (نوائے وقت رپورٹ) ایران نے کہا ہے کہ جوہری مذاکرات میں اہم مسائل پر اختلافات برقرار ہیں۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ سعید خطیب کے مطابق ایران پر پابندیوں سے متعلق اہم مسائل ابھی باقی ہیں۔ مسائل کی وجہ سے ابھی تک جوہری معاہدہ بحال نہیں ہو سکا۔ ضمانت درکار ہے کہ امریکہ دوبارہ معاہدے سے باہر نہیں نکلے گا۔ فریقین بات چیت میں واپس آئیں تاکہ معاہدے کو حتمی شکل دی جا سکے۔ معاہدے کے دیگر فریقین بشمول امریکہ کو سیاسی فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔ جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے ایران و دیگر فریقین میں اب تک بات چیت کے آٹھ دور ہو چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن