• news

 چاہتے ہیں ٹیکنالوجی کے فوائد عام آدمی تک پہنچیں: شبلی فراز 

اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کی نیدرلینڈز کے سفیرسے ملاقات،ملا قات کے دوران وفا قی وزیر شبلی فراز نے کہا  ہم چاہتے ہیں کہ ٹیکنالوجی کے فوائد عام آدمی تک پہنچیں اور ان کا معیار زندگی بہتر ہو۔ تفصیلا ت کے مطا بق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے آج ہالینڈ کے سفارت خانے کے سفیر مسٹر ووٹر پلمپ کا استقبال کیا۔اجلاس کا مقصد پاکستان کی معیشت میں ڈیری سیکٹر کے کردار اور ملک کے لیے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرنا تھا۔سفیر نے ڈیری اور لائیو سٹاک میں نیدرلینڈ کے وسیع تجربے کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن