• news

فوزیہ وحید ممبر بیت المال لاہور مقرر

لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چیئرمین بیت المال پنجاب ملک محمد اعظم نے پارٹی رہنما فوزیہ وحید کو ممبر بیت المال لاہور مقررکردیا۔ تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔ فوزیہ وحید نے پارٹی کی خواتین ونگ اور سوشل ورک میں نمایاں کام کیا ہے۔ فوزیہ وحید کااس موقع پر کہنا تھا کہ نئی ذمہ داری دینے پر ملک محمد اعظم کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ عوام کی خدمت کرنے میں اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاؤں گی۔ بیت المال اور پنجاب حکومت وزیراعظم کے وژن کے مطابق عوام کی خدمت کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن